: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
انتخابی نشان 146سائیکل145 کیلئے سماجوادی پارٹی کے دونوں خیموں کے مابین جاری گھمسان کے درمیان اکھیلیش یادو خیمہ کا کانگریس اور دیگر اتحادی پارٹیوں کے ساتھ یوپی الیکشن کیلئے گٹھ بندھن کا خاکہ تیار ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان ایک یا دو روز میں کیا جاسکتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ اور وزیر اعلی اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو اور پرینکا گاندھی کے درمیان بات چیت کے بعد آبادی کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے خلاف مہاگٹھ بندھن (گرانڈ الائنس ) کا اب صرف رسمی اعلان کیا جانا باقی رہ گیا ہے۔
کانگریس کے ذرائع کے مطابق مہاگٹھ بندھن کے بارے میں ہر بات پر گفت و شنید ہوچکی ہے۔ کانگریس کے طرف سے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کئے جانے کے ساتھ ہی کل گٹھ بندھن کے بارے میں اعلان کیا جاسکتا ہے۔ اتحاد کے فارمولہ کے تحت سماجوادی پارٹی گٹھ
بندھن کی دوسری اتحادی پارٹیوں کیلئے 112 سیٹیں چھوڑے گی ۔ ان میں سے کانگریس کو 90 سیٹیں ملیں گی جبکہ باقی سیٹیں آر ایل ڈی اور دیگر پارٹیوں کو دی جائیں گی۔ کانگریس کے چند لیڈران اور امیدوار اگرچہ مکر سنکرانتی سے قبل اسمبلی الیکشن کے امیدواروں کی فہرست جاری کئے جانے کے خلاف ہیں لیکن دوسرے لیڈروں کا کہنا ہے کہ وقت بہت کم رہ گیا ہے کیونکہ 17 جنوری سے پہلے مرحلے کے الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا اس لئے امیدواروں کے اعلان میں تاخیر کرنا مناسب نہیں ہے۔
دریں اثناء سماجوادی پارٹی میں جاری گھمسان کے درمیان ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش خیمے کے حامیوں کی نگاہیں پارٹی کے انتخابی نشان 146سائیکل145 پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ٹکی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پارٹی میں اندرونی چپقلش سے بیزار وزیر اعلی اکھلیش یادو اسمبلی الیکشن کے لئے تشہیری مہم ، انتخابی منشور اور دوسری حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہوچکے ہیں۔